قومی انٹر ڈیپارٹمنٹل ہاکی چیمپئن شپ ، پی آئی اے اور نیشنل بنک نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا‘فائنل(آج)کھیلا جائیگا

منگل 3 جنوری 2017 23:10

قومی انٹر ڈیپارٹمنٹل ہاکی چیمپئن شپ ، پی آئی اے اور نیشنل بنک نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا‘فائنل(آج)کھیلا جائیگا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) قومی انٹر ڈیپارٹمنٹل ہاکی چیمپئن شپ کی دو روائتی حریف ٹیموں دفاعی چیمپئن پی آئی اے اور نیشنل بنک نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،ٹورنامنٹ کا فائنل(آج)بدھ کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا، گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پی آ ئی اے نے پاکستان واپڈا کو 4۔6سے جبکہ نیشنل بنک ٹیم نے سوئی سدرن گیس کی ٹیم کو سخت مقابلہ کے بعد 0۔

2صفر سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل کے موقع پر چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب حنیف عباسی مہمان خصوصی تھے جبکہ صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آفیشلز کے علاوہ سابق اولمپیئنز اور تماشائیوں کی بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود تھی۔

(جاری ہے)

پہلے سیمی فائنل میچ میں پی آ ئی اے اور واپڈا کے درمیان کانٹے دارمیچ ہوا مگر پی آ ئی نے یہ میچ چار کے مقابلہ میں چھ گول سے جیت لیا۔

پی آ ئی اے کی جانب سے کاشف علی نے تین، شفقت رسول نے دو اور زبیر نے ایک گول سکور کیا۔ واپڈا کی جانب سے اعجاز نے دو جبکہ رانا عمیر اور وسیم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں نیشنل بنک اور سوئی سدرن گیس کی ٹیموں کے درمیان کافی زور دار مقابلہ ہو ا تاہم سوئی سدرن گیس کی ٹیم مواقع سے فائدہ نہ اٹھا سکی اور تجربہ کار نیشنل بنک کی ٹیم نے میچ دو صفر سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے دلبر اور عماد بٹ نے ایک ایک گول سکور کیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ہو ں گے۔
وقت اشاعت : 03/01/2017 - 23:10:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :