جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا تقریباً 50 برس بعد 4 ٹیسٹ کی سیریز کھیلیں گے

جمعرات 5 جنوری 2017 14:44

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا تقریباً 50 برس بعد 4 ٹیسٹ کی سیریز کھیلیں گے

کیپ ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا تقریبا 50 برس بعد پہلی بار ایک دوسرے کے خلاف 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلیں گے۔آسٹریلوی ٹیم گذشتہ سال نومبر میں اپنے ہوم گراؤنڈز پر تین میچز کی سیریز میں 1-2 کی ناکامی کا بدلہ لینے کیلیے جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔

(جاری ہے)

آخری مرتبہ کینگروز نے جنوبی افریقی سرزمین پر 70-1969 کے ٹور میں چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی اور کلین سوئپ کیا تھا۔ 1991 میں پروٹیز کی کھیل میں واپسی کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان صرف دو یا تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ہی ہوتی رہی ہیں۔ آئندہ برس یکم مارچ سے شروع ہونے والی سیریز کے میچز بالترتیب ڈربن، پورٹ ایلزبتھ، کیپ ٹاؤن اور جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 05/01/2017 - 14:44:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :