آسٹریلوی وکٹ کیپرمیتھیو ویڈ بیمار پڑگئے

جمعرات 5 جنوری 2017 14:44

آسٹریلوی وکٹ کیپرمیتھیو ویڈ بیمار پڑگئے

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) آسٹریلوی وکٹ کیپرمیتھیو ویڈ پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز بیمار ہونے کے بعد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

(جاری ہے)

سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز بارش کے سبب تاخیر سے کھیل شروع ہوا تو صرف 2 اوورز بعد ہی وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کی ہمت جواب دے گئی، جن کی جگہ پیٹر ہینڈس کومب کو گلوز سنبھالنا پڑے، میزبان ٹیم کے ڈاکٹر پیٹر برکنر نے بتایا کہ میتھیوویڈ صبح ہی متلی اور ہیضے کی شکایت کررہے تھے، ان کو دوا بھی دی گئی لیکن طبیعت سنبھل نہ سکی، انہیں آرام کے لیے ہوٹل میں بھجوایا گیا ہے، امید ہے کہ چوتھے روز میدان میں اترنے کے قابل ہوجائیں گے۔

وقت اشاعت : 05/01/2017 - 14:44:16