کرس لائن نے بگ بیش تاریخ میں گیل اور کریگ سیمنز کے اننگز میں زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

جمعرات 5 جنوری 2017 22:57

کرس لائن نے بگ بیش تاریخ میں گیل اور کریگ سیمنز کے اننگز میں زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا
پرتھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) برسبین ہیٹ کے جارح مزاج بلے باز کرس لائن نے بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں کرس گیل اور کریگ سیمنز کے اننگز میں زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، لائن نے رواں لیگ میں پرتھ سکارچرز کے خلاف میچ میں اننگز میں 11 چھکے لگا کر یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل اس ریکارڈ پر مشترکہ طور پر کرس گیل اور کریگ سیمنز کا قبضہ تھا، گیل نے 2011ء میں منعقدہ لیگ میں اننگز میں 11 چھکے لگا کر تاریخ رقم کی تھی جس کے بعد کریگ سیمنز نے 2014ء میں منعقدہ ایونٹ میں اننگز میںا تنے ہی چھکے لگا کر ان کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کرس لائن نے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو چوتھی کامیابی بھی دلائی ہے۔
وقت اشاعت : 05/01/2017 - 22:57:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :