سڈنی:کینگرو اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین نصف سنچری سکورکر ڈالی

جمعہ 6 جنوری 2017 09:23

سڈنی:کینگرو اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین نصف سنچری سکورکر ڈالی

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6 جنوری2017ء) کینگرو اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین نصف سنچری سکورکر ڈالی ہے ۔ 30سالہ ڈیوڈ وارنرنے پاکستان کیخلاف سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز محض 23گیندوں پر7چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے اپنی 23ویں نصف سنچری مکمل کی جس کے ساتھ ہی وہ تیز ترین ٹیسٹ نصف سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے اور آسٹریلیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین سنچری سکور کرنے کا ریکارڈ پاکستانی کپتان مصباح الحق کے پاس ہے جنہوں نے آسٹریلیا کیخلاف 2014-15ء میں ابوظہبی کے مقام پر محض 21گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی تھی ،وارنر سے قبل آسٹریلیا کیلئے تیز ترین نصف سنچری بنانے والے کھلاڑی سابق آف سپنر بروس یارڈلی تھے جنہوں نے1977-78ء میں ویسٹ انڈیز کیخلاف محض 29گیندوں پریہ کارنامہ سر انجام دیا تھا ۔

وقت اشاعت : 06/01/2017 - 09:23:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :