محمد عامر کا مسل پل ہو گیا، بائولنگ نہیں کرسکے

جمعہ 6 جنوری 2017 16:53

محمد عامر کا مسل پل ہو گیا، بائولنگ نہیں کرسکے

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز میزبان ٹیم کی دوسری اننگز سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کا مسل پل ہو گیا جس کی وجہ سے انہوں نے بالنگ نہیں کی۔

(جاری ہے)

سڈنی ٹیسٹ میں محمد عامر آسٹریلیا کی دوسری میں بولنگ کے لیے میدان میں نہیں آئے، پاکستان کی جانب سے عمران خان اور یاسر شاہ نے اننگز کا آغاز کیا۔ واضح رہے کہ عامر ان دنوں آؤٹ آف فارم میں ہیں، حالیہ ٹیسٹ سیریز میں ان کی کارکردگی بدترین رہی ہے۔

وقت اشاعت : 06/01/2017 - 16:53:24