جب تک ٹیم کو میری ضرورت ہے کھیلتا رہوں گا :یونس خان

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 جنوری 2017 20:11

جب تک ٹیم کو میری ضرورت ہے کھیلتا رہوں گا :یونس خان

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6 جنوری2017ء)قومی ٹیم کے سینئر بلے باز یونس خان کا کہنا ہے کہ جب تک ٹیم کو ان کی ضرورت ہوگی وہ کھیلنا جاری رکھیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا میں یونس خان گزشتہ دو ٹیسٹ میچز میں محض 110رنز سکور کرسکے تھے جس کے بعد دبے دبے لفظوں میں ان سے ریٹائرمنٹ لینے کی آوازیں آنا شروع ہونا شروع ہوچکی تھیں تاہم سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 39سالہ سینئر بلے باز نے 175رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنے ناقدین کو خاموش کروادیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے یونس خان کا کہنا تھا کہ فی الحال انہوں نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی پلان نہیں بنایاہے ،وہ پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ سے رابطے میں رہ کر پوچھتے رہیں گے کہ وہ ان سے کیا چاہتے ہیں،ان کا جسم فی الحال مثبت فیڈ بیک دے رہا ہے جسے وہ ٹیم کے لیے استعمال کرنا چاہیں گے۔سینئر بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ وہ 10ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کے بہت قریب ہیں اور یہ کسی بھی پاکستانی کے لیے اعزاز کی بات ہوگی کیوں کہ اس لسٹ میں ابھی تک کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے ۔

وقت اشاعت : 06/01/2017 - 20:11:31