میلبورن ٹیسٹ کے آخری روز ہوئی شکست سے ٹیم کا مورال بہت گر گیا تھا:مصباح الحق

ہفتہ 7 جنوری 2017 09:40

میلبورن ٹیسٹ کے آخری روز ہوئی شکست سے ٹیم کا مورال بہت گر گیا تھا:مصباح الحق

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7 جنوری2017ء)قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ میلبورن ٹیسٹ کے آخری روز ہوئی شکست سے ٹیم کا مورال بہت گر گیا تھا ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی خفت برداشت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھاکہ یہ ہمارے لیے ٹف سیریز تھی ،برسبین ٹیسٹ سے ٹیم کو بہت اعتماد ملا تھا تاہم میلبورن ٹیسٹ کے آخری روز کی بیٹنگ کے باعث ہوئی شکست کے بعد ٹیم کا مورال بہت گر گیا تھا ۔مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ سیریز میں اظہر علی ،سرفراز احمد اور اسد شفیق نے اچھی بیٹنگ کی ،آسٹریلیا کسی بھی ایشیائی سائیڈ کے لیے سیکھنے کی بہترین جگہ ہوتی ہے ۔

وقت اشاعت : 07/01/2017 - 09:40:52