ویان رونی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے سر بوبی چارلٹن کے زیادہ گولز کا ریکارڈ برابر کر دیا

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:41

ویان رونی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے سر بوبی چارلٹن کے زیادہ گولز کا ریکارڈ برابر کر دیا
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2017ء) شہرہ آفاق انگلش کپتان اور مانچسٹریونائیٹڈ کے فٹ بالر ویان رونی نے مانچسٹریونائیٹڈ کی طرف سے سربوبی چارلٹن کے زیادہ گولز کا ریکارڈ برابر کر دیا، رونی نے ایف اے فٹ بال کپ تیسرے رائونڈ میں ریڈنگ کلب کے خلاف میچ میں گول کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، چارلٹن نے کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے 249 گولز کر رکھے تھے۔

(جاری ہے)

ایف اے کپ میں مانچسٹریونائیٹڈ نے ریڈنگ کلب کو 4-0 گولز سے ہرا کر چوتھے رائونڈ میں جگہ بنائی، رونی، مارشل اور رشفورڈ نے گولز کئے، یہ رونی کا کلب کی طرف سے 249واں گول تھا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے سربوبی چارلٹن کے زیادہ گولز کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔
وقت اشاعت : 07/01/2017 - 22:41:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :