یونس خان ٹاپ10ٹیسٹ بیٹسمینوں کی فہرست سے باہر

muhammad ali محمد علی اتوار 8 جنوری 2017 01:09

یونس خان ٹاپ10ٹیسٹ بیٹسمینوں کی فہرست سے باہر

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 7جنوری ۔2017ء) ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے بعد سینئر بلے باز یونس خان بھی ٹاپ10 بیٹسمینوں کی فہرست سے باہر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

39سالہ یونس خان کی ٹاپ10بیٹسمینوں کی فہرست سے باہر ہونے کی وجہ آسٹریلیا سے سیریز میں مایوس کن مجموعی کارکردگی بنی، گوکہ سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انھوں نے 175رنز ناٹ آﺅٹ بنائے مگر دیگر تمام اننگز میں وہ محض 123رنز بنا سکے ، اب یونس کا رینکنگ میں 14 واں درجہ ہے۔

آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نمبر ون جبکہ پاکستان کے نائب ٹیسٹ کپتان اظہر علی چھٹی پوزیشن پر براجمان ہیں، مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق کی 21 اور کپتان مصباح الحق کی 24 ویں پوزیشن ہوچکی ہے ۔ٹیسٹ باﺅلرز رینکنگ میںکوئی پاکستانی ٹاپ10میں شامل نہیں،لیگ سپنر یاسر شاہ 12 ویں اور وہاب ریاض 25 ویں درجے پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 08/01/2017 - 01:09:46