پاکستان کی وویمن ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار رگبی کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی

اتوار 8 جنوری 2017 17:40

پاکستان کی وویمن ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار رگبی کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) پاکستان کی وویمن ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار رگبی کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی،قومی ٹیم آئندہ ماہ ایشین رگبی وویمن سیونز ٹرافی میں شرکت کرئے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رگبی کے انٹرنیشنل مقابلوں میں بھی پاکستان کی خواتین پلیئرز کمر کسنے کو تیار ہیں، پاکستان کی وویمن ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار رگبی کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی ،ٹیم آئندہ ماہ ایشین رگبی وویمن سیونز ٹرافی میں شرکت کرئے گی ،دو روزہ ایونٹ 17فروری سے لاوس میں شروع ہو گا ،ٹورنامنٹ میں بھارت، تھائی لینڈ، لاوس، چین ، ہانگ کانگ ، قازقستان سمیت دیگر ٹیمیں حصہ لیں گی۔

وقت اشاعت : 08/01/2017 - 17:40:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :