بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ ویمنز کے مابین پہلا ون ڈے 12 جنوری کو کھیلا جائے گا

پیر 9 جنوری 2017 22:34

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ ویمنز کے مابین پہلا ون ڈے 12 جنوری کو کھیلا جائے گا
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری کو شیخ کمال سٹیڈیم، کوکس بازار میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم ان دنوں دورہ بنگلہ دیش پر جہاں وہ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 12 جنوری، دوسرا 14 جنوری، تیسرا 16 جنوری، چوتھا 18 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 20 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز شیخ کمال سٹیڈیم، کوکس بازار میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 09/01/2017 - 22:34:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :