نیشنل کرکٹ اکیڈمی یو تھ الیون نے ملائشیا کو چھ وکٹوں سے ہراکر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی

پیر 9 جنوری 2017 23:33

نیشنل کرکٹ اکیڈمی یو تھ الیون نے ملائشیا کو چھ وکٹوں سے ہراکر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) نیشنل کرکٹ اکیڈمی یو تھ الیون نے عبداللہ شفیق کی شاندا ر سنچری کی بدولت ملائیشیاکی کرکٹ ٹیم کوپہلے ون ڈے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ،سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ ملائیشیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 45اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 239رنز بنائے جس میں احمد فیاض کے 86سید عزیز کے ناٹ آئوٹ 50اور انور الدین کے 35رنز شامل تھے ۔

(جاری ہے)

موسیٰ خان نے 39رنز دے کر 2نثار نواز ،علی زریاب اور اسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔این سی اے الیون نے مطلوبہ سکور 39.3اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔عبداللہ شفیق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 122رنز ناٹ آئوٹ بنائے جس میں دو چھکے اور 13چوکے شامل تھے ۔محمد سلیم نے 55اور ناصر نواز نے 31رنز بنائے ۔ملائیشیا کی ٹیم کی طرف سے ڈیرک مائیکل نے 50رنز دے کر 3اور سہیریل فطری نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ملائشیا کی ٹیم دورہ پاکستان کے دوران نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم سے تین ون ڈے میچ اور دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی ۔
وقت اشاعت : 09/01/2017 - 23:33:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :