میرے لیے خطرہ بننے والوں کو قبر میں آرام کرنا ہو گا، انڈر ٹیکر

منگل 10 جنوری 2017 22:06

میرے لیے خطرہ بننے والوں کو قبر میں آرام کرنا ہو گا، انڈر ٹیکر

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء)اگر اس وقت مقبول ترین ریسلرز کی بات کی جائے تو بلاشبہ انڈرٹیکر کا نام سرفہرست افراد میں سے ایک ہوگا اور اب وہ تیس ریسلرز کے رائل رمبل مقابلے کے لیے فیورٹ امیدوار کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔طویل عرصے بعد یہ لیجنڈ ریسلر ڈبلیو ڈبلیو ای کے پروگرام را میں شریک ہوئے اور 27 جنوری کو شیڈول تیس ریسلرز کے مقابلے رائل رمبل میں شریک ہونے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر انڈرٹیکر نے اپنے پرستاروں سے وعدہ کیا 'رائل رمبل میں میری کامیابی کے لیے خطرہ بننے والوں کو قبر میں آرام کرنا پڑے گا'۔ان کا کہنا تھا ' میں 29 قبروں میں 29 روحوں کو دفن کروں گا اور رائل رمبل میچ میں ڈارک سائیڈ لے کر آئوں گا'۔انڈر ٹیکر کے اس اعلان کے ساتھ ہی وہ رائل رمبل مقابلے کے لیے فیورٹ قرار دیئے جانے لگے ہیں جس میں کامیابی کی صورت میں وہ ریسل مینیا 33 میں چیمپئن شپ مقابلے کے حقدار قرار پائے گئے۔

(جاری ہے)

یہ مانا جارہا ہے کہ یہ انڈر ٹیکر کا آخری رائل رمبل ایونٹ ہوگا اور ریسل مینیا کے بعد وہ ریسلنگ کو خیرباد کہہ سکتے ہیں۔انڈرٹیکر کا ریسل مینیا 33 میں جان سینا سے مقابلے کا امکان ہے جو رائل رمبل میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کے لیے اے جے اسٹائلز کے مدمقابل آئیں گے۔اگر جان سینا اے جے اسٹائلز کو شکست دیتے ہیں تو وہ 16 ٹائٹل جیتنے کا رک فلیئر کا ریکارڈ برابر کردیں گے۔۔

وقت اشاعت : 10/01/2017 - 22:06:04