پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹر کٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ، زون II اور III کی کامیابی

منگل 10 جنوری 2017 22:58

پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹر کٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ، زون II اور III کی کامیابی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017-18ء کے دوسرے رائونڈ کے دوسرے دن زون II نے زون VI کو 9 وکٹوں سے اور زون III نے زون VII کو ایک اننگز اور 195 رنز سے ہرا دیا جبکہ تیسرا میچ زون I اور زون V کے درمیان ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ لانڈھی جیمخانہ گرائونڈ پر زون V نے پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 66.3 اوورز میں 188رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔

جواب میں زون چار کی ٹیم پہلی اننگز میں 49.1 اوورز میں 136 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ دوسری اننگز میں زون پانچ نے 44 اوورز میں 6 وکٹوں پر 161 رنز بنائے، زون پانچ نے پہلی اننگ میں برتری کی بنیاد پر 3 پوائنٹس حاصل کئے۔ دوسرے میچ میں ٹی ایم سی گرائونڈ پرزون چھ پہلی اننگزمیں15.4اورزمیں 80رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

(جاری ہے)

یاسر خان نے 23اور حماد مغل نی18رنزبنائے۔

جواب میں زون دو نے 56.4 اوورز میں 175 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ دوسری اننگز میں زون چھ کی پوری ٹیم 35.2 اوورز میں 109 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ اس طرح دوسرے رائونڈ کے اختتام پر زون دو کے پوائنٹس کی تعداد 19 ہو گئی۔ تیسرے میچ میں یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر زون سات کی ٹیم پہلی اننگز میں 22 اوورز میں 72 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔ جواب میں زون تین نے 5 وکٹوں پر 290 رنز بناکر اننگ ڈیکلئیر کردی۔ زون سات اپنی دوسری اننگز میں 17.2 اوورز میں صرف 23 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ اس طرح زون تین نے میچ میں 9 پوائنٹس حاصل کرکے اپنے پوائنٹس کی تعداد دوسرے رائونڈ کے اختتام پر 19 تک پہنچا دی۔
وقت اشاعت : 10/01/2017 - 22:58:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :