آل راﺅنڈر حارث سہیل کی شاندار انداز سے کرکٹ میں واپسی

muhammad ali محمد علی منگل 10 جنوری 2017 23:49

آل راﺅنڈر حارث سہیل کی شاندار انداز سے کرکٹ میں واپسی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10جنوری۔2016ء) آل راﺅنڈر حارث سہیل نے شاندار اندازمیں کرکٹ میں اینٹری مکمل کرلی ۔تقریباً ڈیڑھ سال تک کرکٹ میدانوں سے د±ور رہنے والے 28سالہ آل راﺅنڈر نے قذافی سٹیڈیم میں ملائیشیاءکے خلاف نیشنل کرکٹ اکیڈمی یوتھ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 119رنز کی ناقابل اننگز کھیلی اور پھر باﺅلنگ کرتے ہوئے 13رنز دیکر 3وکٹیں لیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حارث سہیل نے پاکستان کی جانب سے 22ون ڈے میچوں میں7 ففٹیز کی مددسے 43.00کی اوسط سے 774رنزبنارکھے ہیں جبکہ 9وکٹیں بھی ان کے کریڈٹ پر ہیں۔ انہوں نے آخری بار گزشتہ سال مئی میں زمبابوے کیخلاف لاہور کے مقام ون ڈے میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

وقت اشاعت : 10/01/2017 - 23:49:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :