آئی سی سی چمپئنز ٹرافی ‘بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ انگلینڈ کیخلاف 15اکتوبر کو کھیلے گی

جمعہ 13 اکتوبر 2006 15:26

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13اکتوبر2006) آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ انگلینڈ کیخلاف 15اکتوبر کو کھیلے گی ۔اسکے علاوہ اس رو ز بھارتی ٹیم کے تمام کھلاڑی ملک میں غربت‘ٹائیفائیڈ اور تمام بچوں کی پڑھائی کیلئے عہد کرتے ہوئے ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کرینگے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارت نے 2000ء میں ملک سے غربت ‘ٹائیفائیڈ اور تمام بچوں کی پڑھائی کا فیصلہ کیا تھا ۔ 6سال گزرنے کے بعد چمپئنز ٹرافی کے مین راؤنڈ کے افتتاحی میچ کے روز بھارتی کھلاڑی ایک منٹ کی خاموشی اختیار اور عہد کرینگے ۔ بھارتی ٹیم کے ساتھ ساتھ انکی اس مہم میں بھارتی اداکار عامر خان اور موسیقار اے آر رحمان بھی انکا ساتھ دینگے ۔
وقت اشاعت : 13/10/2006 - 15:26:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :