بھارتی کی ویبڈن ہاکی ٹیم 16نومبر کو لاہور پہنچے گی

جمعہ 13 اکتوبر 2006 15:27

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13اکتوبر2006) بھارتی کی ویبڈن ہاکی ٹیم پاکستان کے دورے پر 16نومبر کو لاہور پہنچے گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ویبڈن ٹیم کیخلاف 3میچوں کی سیریز کھیلنے بھارتی ویبڈن ٹیم 16نومبر کو لاہور پہنچ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم اپنے دورے کے دوران لاہور ‘فیصل آباد اور شیخوپورہ میں میچز کھیلے گی ۔ فیصل آباد اور شیخوپورہ کی ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشنز مہمان ٹیم کے تمام لوازمات کا بندوبست کریگی جبکہ لاہور میں ہونیوالے دیگر لوازمات کا بندوبست پاکستان ویبڈن ہاکی فیڈریشن یا پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کریگی ۔ مہمان ٹیم کے خلاف 3میچوں کی سیریز میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان چند روز میں کر دیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 13/10/2006 - 15:27:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :