ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ، اگنیشکا رڈوانسکا نے کرسٹینا کو ہرا دیا

بدھ 11 جنوری 2017 22:17

ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ، اگنیشکا رڈوانسکا نے کرسٹینا کو ہرا دیا
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) سڈنی میں جاری ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں پولینڈ کی اگنیشکا رڈوانسکا نے امریکا کی کرسٹینا کو ہرا دیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں پولینڈ کی اگنیشکا رڈوانسکا کا مقابلہ امریکا کی کرسٹینا کیساتھ ہوا۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ پولش اسٹار نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پلا سیٹ سات چھ سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں اگنیشکا اپنی امریکی حریف پر چھائی رہیں۔ انہوں نے یکطرفہ کھیل کے بعد دوسری گیم چھ ایک سے جیتی۔ اس کامیانی کے بعد پولینڈ کی پلیئر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔
وقت اشاعت : 11/01/2017 - 22:17:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :