این چیپل کا بیان آسٹریلیا پر اپلائی کریں تو انہیں بھی برصغیر نہیں آنا چاہیئے:مصباح الحق

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 جنوری 2017 23:14

این چیپل کا بیان آسٹریلیا پر اپلائی کریں تو انہیں بھی برصغیر نہیں آنا چاہیئے:مصباح الحق

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جنوری۔2017ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اگر ہم این چیپل کے دیئے گئے بیان کو آسٹریلیا پر بھی اپلائی کریں تو شاید انہیں بھی اپنی کرکٹ میں بہتری لانے تک برصغیر کا دورہ نہیں کرنا چاہیئے ۔ سابق آسٹریلیوی کپتان این چیپل کی جانب سے پاکستان کو اپنی کرکٹ بہتر بنانے یا آسٹریلیا نہ آنے کا مشورہ دینے کے بیان پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے معروف کرکٹ تجزیہ نگار سے اپنی کپتان ، فارم اور پاکستانی ٹیم کے بارے میں بہت سخت تبصرے سنے ہیں،ایسے تبصروں کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی اور یہ ان جیسے قد آور کرکٹر کو کہنا زیب بھی نہیں دیتے کیوں کہ آسٹریلیا خود بھی برصغیر میں بری طرح مار کھاتی رہی ہے ۔

(جاری ہے)

مصباح کا مزیدکہنا تھا کہ آسٹریلیا کچھ عرصہ قبل ہی سری لنکا میں ایک ایسی ٹیم کے ہاتھوں وائٹ واش ہوئی ہے جس میں نہ مہیلا جے وردھنے اور نہ کمار سنگاکارا موجود تھے اور ان کے بعض کھلاڑیوں نے تو10ٹیسٹ میچ بھی نہیں کھیل رکھے تھے،ماضی قریب میںانہیں ہم نے متحد ہ عرب امارات اور بھارت نے اپنے ملک میں وائٹ واش کیا ہے ،اگر این چیپل کے اس بیان پر آسٹریلیا پر اپلائی کریں تو کیا اس کا یہ مطلب نکلے گا کہ اگر وہ اسی طرح برصغیر میں وائٹ واش ہوتے رہے تو انہیں بھی یہاں نہیں آنا چاہیئے ؟۔

این چیپل کا بیان آسٹریلیا پر اپلائی کریں تو انہیں بھی برصغیر نہیں آنا چاہیئے:مصباح الحق
وقت اشاعت : 13/01/2017 - 23:14:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :