سرینا ولیمز نے منگنی کی خوشیاں چھوڑ کر آسٹریلین اوپن پر توجہ مرکوز کرلی

منگنی شاندار بات ہے تاہم میرے لیے گرینڈ سلم بہت معنی رکھتا ہے، امریکی ٹینس سٹار

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:47

سرینا ولیمز نے منگنی کی خوشیاں چھوڑ کر آسٹریلین اوپن پر توجہ مرکوز کرلی
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے ویب سائٹ ریڈٹ کے شریک بانی ایلیکس اوہینین سے منگنی کی خوشیاں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پوری توجہ آسٹریلین اوپن پر مرکوز کردی۔

(جاری ہے)

میلبورن میں میڈیا سے گفتگو میں ورلڈ نمبر2 سرینا نے کہا کہ اوہینین سے منگنی شاندار بات ہے لیکن سردست میری توجہ کا محور آسٹریلین اوپن ہوگا، میں اس بارے میں کوئی بھی بات میلبورن پارک ایونٹ کے بعد کروں گی کیونکہ میرے لیے گرینڈ سلم بہت معنی رکھتا ہے، پر ان کا پہلا مقابلہ سوئس پلیئر بیلینڈا بینسک سے شیڈول ہیانھوں نے مزید کہا کہ میں ایونٹ کیلیے خود کو بہترین طور پر تیار رکھنا چاہتی ہوں اور میرے ذہن میں اس وقت اس کے علاوہ اورکچھ نہیں ہے، واضح رہے کہ سرینا اب تک 22 گرینڈ سلم جیت چکی ہیں اور مزید ایک ٹائٹل انھیں اسٹیفی گراف سے آگے پہنچا سکتا ہے۔

۔
وقت اشاعت : 14/01/2017 - 20:47:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :