میں نہیں چاہتا مجھے کوئی ’’سر ‘‘ کہے یہ مجھے پسند نہیں ، اینڈی مرے

میں خود کو صرف اینڈی سے مخاطب کیے جانے میں سہولت محسوس کرتا ہوں، ٹینس سٹار

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:47

میں نہیں چاہتا مجھے کوئی ’’سر ‘‘ کہے یہ مجھے پسند نہیں ، اینڈی مرے
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) برطانوی شاہی اعزاز پانے والے ٹینس اسٹار اینڈی مرے خود کو ’سر‘ کہلوانا پسند نہیں کررہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلین اوپن کے موقع پر میڈیا کی جانب سے انھیں ’ سراینڈی ‘ پکارا جا رہا ہے، مگر انھوں نے کہا کہ میں خود کو صرف اینڈی سے مخاطب کیے جانے میں سہولت محسوس کرتا ہوں،’ سر ‘ کہلوانا مجھے پسند نہیں، انھوں نے یہ بات آسٹریلین چینل سیون کی جانب سے ’ سراینڈی مرے ‘ لکھے جانے پر کہی، انھوں نے کہا کہ میں صرف اینڈی سے پکارے جانے پر زیادہ خوشی محسوس کرتا ہوں ، میرے لیے یہی کافی ہے۔۔
وقت اشاعت : 14/01/2017 - 20:47:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :