ریلوے انٹر ڈویژنل فٹ بال چیمپئن شپ ‘ملتان نے پشاور ڈویژن کو 1-0 جبکہ ورکشاپس نے لاہور ڈویژن کو 1-0 گول سے ہرادیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:24

ریلوے انٹر ڈویژنل فٹ بال چیمپئن شپ ‘ملتان نے پشاور ڈویژن کو 1-0 جبکہ ورکشاپس نے لاہور ڈویژن کو 1-0 گول سے ہرادیا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ڈویژنل فٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز ریلوے مغلپورہ انسٹیٹیوٹ فٹ بال گرائونڈپر ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی ایس لاہور ڈویژن رائو وقار احمد، ڈی ایس ورکشاپس ڈویژن شیخ سلمان صادق جب گرائونڈ پر پہنچے تو ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

مہمانوں کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا۔ موقع کی مناسبت سے فضاء میں رنگ برنگے غبارے اور کبوتر چھوڑے گئے۔ اس موقع پر نائب صدر ریلوے سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان، سپورٹس آفیسر راشد محمود بٹ، ریلوے فٹ بال ٹیم مینجر شیخ محمد انور، میر اقبال، اویس اکبر، محمد شہزاد اور تماشائیوں کی بڑی تعداد گرائونڈ پر موجود تھی۔ پہلے روز ملتان ڈویژن نے پشاور ڈویژن کو 1-0 جبکہ ورکشاپس ڈویژن نے لاہور ڈویژن کو 1-0 گول سے ہرادیا۔
وقت اشاعت : 14/01/2017 - 21:24:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :