پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا سے بہت بہتر، شعیب اختر

اتوار 15 جنوری 2017 16:50

پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا سے بہت بہتر، شعیب اختر

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) پاکستان کے سابق سپیڈ سٹار بائولر شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا سے بہت بہتر ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا کہ اس وقت آسٹریلیا کی ٹیم ٹی20ٹیم جیسی زیادہ لگ رہی ہے۔

(جاری ہے)

شعیب اختر نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرے ون ڈے کے دوران اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم حد سے زیادہ پراعتماد نظرآرہی ہے اورجنید خان ،محمد عامر کی بولنگ ایک دوسرے کے لیے سپورٹ تھی۔جنید خان نے اچھا کم بیک کیا ،باہربٹھا کر ان کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 15/01/2017 - 16:50:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :