سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت بھیگنے سے بچانے پر قومی ٹیم کے شکر گزار

اتوار 15 جنوری 2017 17:38

سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت بھیگنے سے بچانے پر قومی ٹیم کے شکر گزار

میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15جنوری۔2016ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت سے بھیگنے سے بچانے پر قومی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر بخت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے گھر کے باہر پانی تیار رکھا ہوا تھا اور اگر پاکستان 220 رنز بھی کرنے میں کامیاب نہ ہوتا تو وہ اس پانی میں چھلانگ مار دیتے ، انہوں نے لائف جیکٹ کا بھی انتظام کررکھا تھا ، وہ پاکستانی ٹیم کے شکر گزار ہیں جس نے انہیں اپنے گھر کے باہر بارش کے پانی میں بھیگنے سے بچا لیا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آسٹریلیا کی اننگز کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے سکندر بخت کاکہنا تھا کہ اگر پاکستان آج کا میچ جیتنے میں ناکام رہا تو وہ اپنے گھر کے باہر کھڑے بارش کے پانی میں چھلانگ لگا دیں گے ۔

وقت اشاعت : 15/01/2017 - 17:38:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :