آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا مین راؤنڈکل سے شروع پہلا میچ انگلینڈ اور میزبان بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

ہفتہ 14 اکتوبر 2006 13:44

جے پور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین14اکتوبر2006 ) بھارت میں جاری آئی سی سی چیمپنئز ٹرافی کا مین راؤنڈکل( اتوار ) سے شروع ہوگا پہلا میچ میزبان بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جے پور میں کھیلا جائیگا ۔ شائقین کرکٹ توقع کررہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا تاہم تجزیہ نگاروں نے بھارت کو اس میچ کے لئے فیورٹ قرار دیا ہے دوسری جانب انگلش ٹیم بھی بھرپو فارم میں نظر آرہی ہے اور گزشتہ برس بھارتی سرزمین پر ایک روز میچوں کی سیریز میں عبرتناک شکست کا بدلہ لینے کیلئے بے چین ہے ۔

اس ضمن میں انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اینڈریو فلنٹاف کا کہنا ہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور ایک بھرپور مقابلے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہاکہ بھارت کو اس میچ میں شکست سے دوچار کریں گے ۔

(جاری ہے)

پریکٹس کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو شکست دینے کیلئے ہمیں کھیل کے ہر شعبے میں بھرپور محنت کرنا ہوگی ۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان راہول ڈریوڈ کا کہنا ہے انگلینڈ کو باآسانی زیر کرتے ہوئے سیمی فائنل تک جانے کے امکانات روشن کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ ٹنڈولکر اور سہواگ کی جانب سے اچھے سٹارٹ کی توقع ہے اگر اچھا سٹارٹ مل جائے تو لمبا سکور کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو دباؤ میں لیا جاسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے علاوہ آسٹریلیا پاکستا ن نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کو مین راؤنڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ کوالفائنگ راؤنڈ سے سری لنکا اور ویسٹ انڈیز نے اس راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیاہے جس کے باعث اب ٹیموں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے جنہیں دو پول میں تقسم کردیا گیا ہے ۔ ہر ٹیم اپنے پول کی ٹیم سے ایک ایک میچ کھیلے گی جس کے ہر گروپ سے دو دو ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گے ۔
وقت اشاعت : 14/10/2006 - 13:44:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :