گزشتہ سال 80ایونٹس میں کوئی میڈل نہیں جیت سکے ، فیڈریشنزاپنی ذمہ داری کا احساس کریں،ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ حمزہ گیلانی کی اردوپوائنٹ سے بات چیت

جمعہ 16 جنوری 2009 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جنوری۔2009ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل حمزہ گیلانی نے”اردوپوائنٹ“سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ سال پاکستان نے دنیا بھر میں ہونیوالے80ایونٹس میں شرکت کی جہاں قومی کھلاڑی کوئی بھی میڈیا نہیں جیت سکے جوکہ انتہائی قابل افسوس بات ہے۔فیفا ہاؤس لاہو رمیں سیکرٹری میٹنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس بورڈ نے کہاکہ فیڈریشنز کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے اور اپنے فرائض کو احسن طریقے سے نبھایا جائے۔

حمزہ گیلانی نے بتایاکہ سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان کے تمام کھیلوں کے سیکرٹریز کی میٹنگ میں گزشتہ برس کھیلوں میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ساتھ ساؤتھ ایشین گیمز،یوتھ گیمزاور مارشل آرٹس کے انٹرنیشنل مقابلے کیلئے پاکستان کی تیاری کا جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی سپورٹس بورڈ نے بتایا کہ اجلاس میں لندن اولمپکس 2012کیلئے تمام فیڈریشنز کے پروگرام کا بھی جائزہ لیا اور اجلاس میں فیڈریشنز کو یہ ہدایات کی گئی ہے کہ وہ لندن اولمپکس کو ٹارگٹ بناکر تیاری کریں۔حمزہ گیلانی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فٹبال ، ہاکی ، نیٹ بال ، سوئمنگ ،تیراندازی ، کراٹے ،کبڈی ، سکوائش ،ٹیبل ٹینس ، تائیکواڈو اور وشوو فیڈریشنز کا آڈٹ کیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 16/01/2009 - 19:39:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :