’’اردو سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں‘‘،برازیلین فٹبال کوچ کراچی کے نجی سکول پہنچ گئے

بدھ 18 جنوری 2017 12:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) برازیل کے فٹبال کوچ رومیلڈو سانچزکراچی کے نجی سکول پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق برازیلین فٹبال ٹیم کے کوچ رومیلڈو سانچزکراچی کے مقام سکول پہنچ گئے جہاں بچوں نے دیکھتے ہیں انہیں گھیر لیا اور آٹو گراف لینا شروع کر دیے۔

(جاری ہے)

کوچ ہجوم سے بچ کر گیلری میں چلے گئے۔سکول میں اساتذہ سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اردو سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں اور طلبا کی اتنی بڑی تعداد ریکھ کر خوش ہوں۔رومیلڈو سانچز کا کہنا تھا کہ طلبا بہت سمجھدار ہیں جو فٹبال کا کھیل سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہو ں نے بچوں اور اساتذہ کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔۔
وقت اشاعت : 18/01/2017 - 12:55:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :