ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن بہاول پورکے انتخابات،چوہدری عبدالغفارصدراورممتازالحق جنرل سیکرٹری منتخب

بدھ 18 جنوری 2017 14:26

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن بہاول پورکے انتخابات،چوہدری عبدالغفارصدراورممتازالحق جنرل سیکرٹری سمیت تمام امیدواروں کومتفقہ طورپرمنتخب کرلیاگیا۔تفصیل کے مطابق پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمداعجازکی تحریری ہدایت پرڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے انتخاب کیلئے اجلاس مقامی ہوٹل میں ہواجس میں بہاول پورڈویژن کے تینوں اضلاع رحیم یار خان،بہاولنگر اوربہاول پورکے کبڈی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میںافہام وتفہیم سے متفقہ طورپرڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن بہاول پورکاچوہدری محمدانورگورایہ کو سرپرست اعلی ،چوہدری ظہوراحمدگجرکوسرپرست،صدرڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن رحیم یارخان چوہدری عبدالغفارگجرکوڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کاصدر،بہاول نگرکے رانا ذوالفقارعلی کوسینئرنائب صدر،رحیم یار خان کے جیون خان کھوسہ،بہاول پورکے غلام باری اوربہاولنگرکے محمداسلم گجرکونائب صدور،بہاول پورکے ممتازالحق کوجنرل سیکرٹری،بہاولنگرکے چوہدری ابراراحمدکوایڈیشنل سیکرٹری،بہاول پورکے ابراراحمدگل کوپریس سیکرٹری،رحیم یارخان کے چوہدری محمدرفیق کو فنانس سیکرٹری اوررحیم یار خان کے چوہدری الطاف سکندرگل کوچیئرمین مجلس شوری منتخب کیا گیا۔
وقت اشاعت : 18/01/2017 - 14:26:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :