قومی ریجنل ون ڈے کپ، پانچویں مرحلے کے بعد چھٹے مرحلے کے تمام میچز بھی بارش کی نذر

بدھ 18 جنوری 2017 22:20

قومی ریجنل ون ڈے کپ، پانچویں مرحلے کے بعد چھٹے مرحلے کے تمام میچز بھی بارش کی نذر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام جاری قومی ریجنل ون ڈے کپ میں پانچویں مرحلے کے بعد چھٹے مرحلے کے تمام میچز بھی بارش کی نذر ہو گئے۔ ساتویں اور آخری رائونڈ میچز (کل) جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ون ڈے کپ میں بدھ کو اسلام آباد اور کراچی وائٹس کے درمیان میچ ڈائمنڈ کلب گرائونڈ اسلام آباد، کراچی بلیوز اور راولپنڈی کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم، لاہور وائٹس اور پشاور کے درمیان میچ ارباب نیاز سٹیڈیم، پشاور جبکہ فاٹا اور لاہور بلیوز کے درمیان میچ کے آر ایل گرائونڈ راولپنڈی میں کھیلا جانا تھا لیکن بارش کی وجہ سے ایک بھی میچ ممکن نہ ہو سکا، ایونٹ کے آخری رائونڈ میچز کل جمعہ کو شیڈول ہیں جبکہ سیمی فائنلز 23 اور 24 جنوری اور فائنل 27 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 18/01/2017 - 22:20:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :