غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے کیلئے لاہور آنے پر رضامند ہوگئے ہیں: نجم سیٹھی

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 جنوری 2017 01:48

غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے کیلئے لاہور آنے پر رضامند ہوگئے ہیں: نجم سیٹھی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2017ء) نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے کیلئے لاہور آنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ جیسے حالات ملک میں اب ہیں اگر 3 مارچ تک ایسے رہے تو غیرملکی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ سپرلیگ کے فائنل کیلئے لاہور لازمی آئیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں نجم سیٹھی نے بتایا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی کثیر تعداد سپرلیگ کے فائنل کیلئے لاہور آنے کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔ مگر چند کھلاڑی واضح طور پر ہاں نہیں کررہے۔ اگر فائنل میں آنے والی دونوں ٹیموں کے کچھ کھلاڑی لاہور آنے پر راضی نہ ہوئے تو فائنل تک رسائی حاصل نہ کرنیوالی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو فائنلسٹ ٹیموں میں شامل کرکے لاہور لے آئیں گے اور اس کیلئے ضرورت پڑی تو پچیس فروری کو فائنل کیلئے دوبارہ پلیئرز کی ڈرافٹنگ کرینگے۔

وقت اشاعت : 19/01/2017 - 01:48:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :