تیسرے لائلپور آل پاکستان گولڈ کپ کبڈی ٹورنا منٹ کے مقابلے جاری

جمعرات 19 جنوری 2017 16:14

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) تیسرے لائلپور آل پاکستان گولڈ کپ کبڈی ٹورنا منٹ کے مقابلے گزشتہ روز بھی جاری رہے جبکہ فائنل میچ آج 20جنوری بروز جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز پہلا میچ بندیشہ کلب اور اتحاد کلب کے درمیان ہوا جو کہ اتحاد کلب نے 43 کے مقابلے میں 47 پوائنٹس سے جیت لیا ‘ دوسرا میچ شیر پنجاب کبڈی کلب اور گیلانی کلب کے درمیان کھیلا گیا جو شیر پنجاب نے 32 کے مقابلے 42 پوائنٹس بنا کر میچ اپنے نام کر لیا ۔

(جاری ہے)

تیسرا میچ سعید کلب اور عالم کلب کے درمیان کھیلا گیا جسے عالم کلب نے 42 کے مقابلے میں 53 سکور بناکر جیت لیا اور چوتھے میچ میں ڈھلوں کبڈی کلب نے انصاف کبڈی کلب کو 20 کے مقابلے 41 سکور سے شکست دے دی ۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ایم پی اے آزاد علی تبسم اور سابق ارکان صوبائی اسمبلی خواجہ محمد اسلام اور کمال چغتائی تھے جبکہ سپورٹس افسران رانا حماد اقبال ‘ طارق نذیر ‘نصیر یوسف وہرہ ‘رانا عمران احمد خان ‘ رائے حبیب الرحمان بھٹی ‘ طارق بٹ و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ٹورنا منٹ کے دوران سیمی فائنل کیلئے شیر پنجاب ، اتحاد کبڈی کلب، عالم کبڈی ‘ ڈھلوں کبڈی کلب نے کوالی فائی کیا۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 16:14:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :