بھارت میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے قومی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ عبدالرزاق کی نگرانی میں لاہور کی دو مختلف گرائونڈز میں جاری

جمعہ 20 جنوری 2017 12:47

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) بھارت میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے قومی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ عبدالرزاق کی نگرانی میں لاہور کیدو مختلف گرائونڈز میں جاری ہے ۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے جی ایم کرکٹ آپریشنز و انٹرنیشنل افیئرز مہر یوسف ہارون کے مطابق ورلڈ کپ کے لئے کھلاڑی دو مختلف سیشنز میں ٹریننگ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پہلا سیشن خیابان امین گرائونڈ میں ہوتا ہے جبکہ دوسرا سیشن نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کے گرائونڈ میں منعقد ہوتا ہے جہاں پر کھلاڑیوںکو بھرپور ٹریننگ دی جارہی ہے ۔ماضی کے میچز میں کھلاڑیوں کی نظر آنے والی خامیوں کو کیمپ میں دور کیا جارہا ہے ۔ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 31 جنوری سے 12 فروری تک بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلا جا ئے گا۔ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی 28 جنوری کو بھارت روانگی شیڈول میں ہے بھارت کے ویزوں کے لئے قومی ٹیم کی ویزہ درخواستیں جمع کروائی ہوئی ہیں اور امید ہے کہ انہیں اگلے ہفتے ویزے جاری ہوجائیں گے۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 12:47:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :