پی آئی اے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی، 2 میچوں کا فیصلہ

جمعہ 20 جنوری 2017 20:25

پی آئی اے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی، 2 میچوں کا فیصلہ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) پہلے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں بے نظیر بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کے پی ٹی پر مزید2 میچوں کا فیصلہ ہوگیا ان میچوں میں پی آئی اے دوسری مسلسل شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ جمعہ کے دن پہلے میچ میں ایس ایسن جی پی ایل نے پی آئی اے کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا فاتح ٹیم نے انجری ٹائم میں گول کرکے میچ میں فتح حاصل کی گروپ سی کے اس میچ میں ایس این جی پی ایل کے سد ا بہار نے 57 ویں منٹ میں گول اسکور کیا اس برتری کو پی آئی اے کے شاکر لاشاری نے 75 ویں منٹ میں ختم کیا لیکن ایس این جی پی ایل کے اویس ریاست نے 91 ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ اپنی ٹیم کے حق میں کر دیا۔

اس میچ کو جاوید بنگش نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر نذیر احمد بلوچ تھے میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کا تعارف نیشنل بینک کے سابق کپتان ناصر علی سے کرایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنید محمد خان ، محمد قاسم اور دیگر موجودتھے۔ دوسرا میچ جوکہ 4 مرتبہ پریمئر لیگ کی چیمپئن کے آر ایل اور پاکستان نیوی کے درمیان کھیلا گیا گروپ بی کے اس میچ میں کے آر ایل کی جانب سے مرتضیٰ حسن نے 28 ویں منٹ میں گول اسکور کیا دوسرے ہاف کے پہلے ہی منٹ میں کے آر ایل کی جانب سے محمد عمران نے گول کرکے مقابلہ 0-2 کردیا اور اسی اسکور پر مقابلہ کے آر ایل کی فتح پر اختتام پذیر ہوا۔

اس میچ کے مہمان خصوصی کے پی ٹی کے مینجر اسپورٹس کرنل بصیر عالم تھے۔ اس موقع پر انور فاروقی، قمر علی قریشی، غلام محمد خان اور عظمت اللہ خان بھی موجود تھے۔ اس میچ کو فیفاریفری دلاورخان نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر سیف گیمز کے گولڈ میڈلسٹ انٹر نیشنل محمد شہزاد تھے۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 20:25:19