دوسری قومی جونیئر انڈر 18 سنوکر چیمپئن شپ، پنجاب کے کیوئسٹس نسیم اختر اور شیخ محمد مدثر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 20 جنوری 2017 20:27

دوسری قومی جونیئر انڈر 18 سنوکر چیمپئن شپ، پنجاب کے کیوئسٹس نسیم اختر اور شیخ محمد مدثر فائنل میں پہنچ گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) جوبلی انشورنس دوسری قومی جونیئر انڈر 18 سنوکر چیمپئن شپ میں پنجاب کے کیوئسٹس نسیم اختر اور شیخ محمدمدثر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے سنوکر ہال میں جاری چیمپئن شپ میں جمعہ کو کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پنجاب کے کیوئسٹ نسیم اختر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب کے ہی عمراظہر کو بیسٹ آف سیون فریمز میں 4-0 فریمز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، نسیم کی جیت کا سکور 70-17، 52-50، 54-09 اور 56-15 رہا، دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب کے شیخ محمدمدثر نے خیبرپختونخوا کے محمدرفیق کو ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ایونٹ کا فائنل 26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 20:27:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :