اظہر علی نے انجری سے نجات پا لی، آسٹریلیا کیخلاف چوتھے میچ میں کپتانی کے فرائض دوبارہ سنبھال لیں گے

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 جنوری 2017 21:56

اظہر علی نے انجری سے نجات پا لی، آسٹریلیا کیخلاف چوتھے میچ میں کپتانی کے فرائض دوبارہ سنبھال لیں گے

میلبرن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جنوری2017ء) اظہر علی نے انجری سے نجات پا لی ہے. تفصیلات کے مطابق قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث وہ دوسرے اور تیسرے ایک روزہ میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

(جاری ہے)

ان کی جگہ محمد حفیظ نے کپتانی کے فرائج انجام دیے۔ اب اظہر علی نے انجری سے مکمل نجات پا لی ہے۔ وہ آسٹریلیا کیخلاف چوتھے میچ میں کپتانی کے فرائض دوبارہ سنبھال لیں گے۔

وقت اشاعت : 20/01/2017 - 21:56:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :