بگ بیش لیگ،کرس گیل ایک سال بعد بھی معاوضہ ملنے سے محروم

ہفتہ 21 جنوری 2017 13:07

بگ بیش لیگ،کرس گیل ایک سال بعد بھی معاوضہ ملنے سے محروم

کنگسٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21جنوری۔2017ء ) ویسٹ انڈین سٹار بلے باز کرس گیل نے بگ بیش لیگ میں مالی تنازع پرآسٹریلوی منتظمین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغامات میں کرس گیل نے دعوی کیا کہ انھیں ابھی تک بگ بیش سیزن2015-16ء میں شرکت کا معاوضہ نہیں ملا،انہیں یقین ہے کہ کیمرے والے ہیلمٹ پہن کر بلے باز ی کرنے والے کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز کو ان کا معاوضہ مل گیا ہوگا،اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جب وہ اگلے ہفتے اپنا اکاؤنٹ چیک کریں تو اس میں ان کا معاوضہ آچکا ہو،وہ بہت بول چکے، غلامی کے دن اب ختم ہوچکے ہیں ۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس آسٹریلوی خاتون صحافی کو انٹرویو میں نازیبا بات کہنے پر میلبورن رینیگیڈز نے گیل سے معاہدہ ختم کرتے ہوئے ان پر10 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا تھا۔

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 21/01/2017 - 13:07:36