گرل فرینڈ کی حساس تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں بنگالی کر کٹر عرفات سنی گرفتار

اتوار 22 جنوری 2017 16:40

گرل فرینڈ کی حساس تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں بنگالی کر کٹر عرفات سنی گرفتار

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) بنگلہ دیشی پولیس نے گرل فرینڈ کی حساس تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں قومی کرکٹر عرفات سنی کو گرفتار کر لیا ہے۔عرفات کی پرانی گرل فرینڈ نے پولیس سے دو ہفتے قبل شکایت کی تھی جس کے پیش نظر پولیس نے اتوار کو ڈھاکا کے نواحی علاقے امین بازار میں واقع کرکتر کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیا۔

30سالہ بائیں ہاتھ کے بالر پر ان کی گرل فرینڈ نے ان کی حساس تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام عائد کیا ہے جہاں بنگلہ دیش میں سخت انٹرنیٹ قوانین کے سبب ایسا کرنا جرم تصور کیا جاتا ہے۔مقامی پولیس کے سربراہ جمال الدین میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفات کی گرل فرینڈ نے بتایا کہ کرکٹر نے ان کا ایک نقلی فیس بک اکانٹ بنایا اور ان کی ذاتی تصاویر اس پر ڈال دیں جو انہیں انتہائی ناگوار اور ہتک آمیز لگیں۔

(جاری ہے)

پولیس افسر کے مطابق ہم نے انہیں گرفتار کر لیا ہے اور عدالت سے انہیں پانچ دن کیلئے ریمانڈ میں دینے کی درخواست کی ہے۔اگر عرفات سنی پر یہ جرم ثابت ہو جاتا ہے تو انہیں قانون کے تحت14سال جیل یا ایک کروڑ ٹکا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ابھی تک عرفات کا سا معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری نے کہا ہے کہ یہ ذاتی معاملہ لگتا ہے۔ ہم اس کو دیکھ رہے ہیں اور ابھی کوئی رائے دینا نہیں چاہتے۔اسپنر بنگلہ دیش کی 16 ون ڈے اور دس ٹی20 میچوں میں نمائندگی کر چکے ہیں اور بالترتیب 24 اور 12 وکٹیں لینے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/01/2017 - 16:40:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :