آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست،عالمی نمبر ایک اینڈی مرے ایونٹ سے باہر

پیر 23 جنوری 2017 14:03

آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست،عالمی نمبر ایک اینڈی مرے ایونٹ سے باہر

میبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار اینڈی مرے آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میلبورن میں کھیلے جا رہے سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں دوسرا بڑا اپ سیٹ س وقت دیکھنے کو ملا جب برطانیہ کے اینڈی مرے جرمنی کے میشا زویرو کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے، 63 منٹ تک جاری رہنے والے پہلے سیٹ میں مرے کی سروس تین مرتبہ بریک ہوئی اور وہ 5-7 سے سیٹ ہار گئے۔

(جاری ہے)

دوسرے سیٹ میں بھی دونوں کھلاڑیوں کے مابین سخت مابلہ دیکھنے کو ملا اور زویریو نے چار سیٹ پوائنٹ بچائے لیکن عالمی نمبر ایک ے اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے بیک ہینڈ ریٹرن کے ذریعے سیٹ جیت کر مقابلہ 1-1 سیٹ سے برابر کردیا۔اس کے بعد جرمن کھلاڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور تیسرا سیٹ 6-2 اور چوتھے سیٹ میں مرے کو 6-4 سے آٹ کلاس کر کے ایونٹ کے مردانہ مقابلوں میں دوسرا بڑا اپ سیٹ کردیا۔عالمی درجہ بندی میں 50ویں نمبر پر موجود اویریو نے میچ میں 7-5، 5-7، 6-2 اور 6-4 سے کامیابی سمیٹی۔

وقت اشاعت : 23/01/2017 - 14:03:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :