فضائی حادثے سے دوچار برازیلین کلب کی کھیل میں واپسی، پلیئرز شدت جذبات سے روپڑے

پیر 23 جنوری 2017 14:23

فضائی حادثے سے دوچار برازیلین کلب کی کھیل میں واپسی، پلیئرز شدت جذبات سے روپڑے

چیپکونس /برازیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) فضائی حادثے سے دوچار ہونے والی برازیلین فٹبال کلب ٹیم چیپکونس کا اس سانحے کے بعد گرانڈ میں پہلی پرفارمنس پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔

(جاری ہے)

حادثے میں زندہ بچ جانے والے تین کلب فٹبالرز جیکسن فولمین، نیٹو اور ایلن روشیل میں سے فولمین اور روشیل پالمیریز سے دوستانہ میچ میں ٹرافی دیے جانے پر شدت جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے اور ان کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے۔تینوں پلیئرز کو کوپا سیڈا امریکانا کپ کی ٹرافی پیش کی گئی، جس ایونٹ کا فائنل کھیلنے ان کی ٹیم کولمبیا کا سفر کررہی تھی تاہم اس دوران پیش آنے والے حادثے میں ان تین کے علاوہ تمام لوگ جان بحق ہوگئے تھے۔

وقت اشاعت : 23/01/2017 - 14:23:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :