ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کا اجلاس

پیر 23 جنوری 2017 23:34

ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کا اجلاس
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد کی ایگزیکٹو کونسل کااجلاس آج مقامی ہوٹل میںہوا اجلاس سے آزاد علی تبسم ایم پی اے، مجاز پرویز چٹھہ چیف واپڈا، سردار سنتوک سنگھ منڈھیر ، رانا محمد اعظم خان ، چیئرمین عالمی کبڈی مبصر محمد طیب گیلانی نے خطاب کیا اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ 28اور29جنوری کو سپورٹس سٹیڈیم چک جھمرہ میںآل پنجاب سردار علی چوہان میموریل کبڈی ٹورنامنٹ کروایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کا اول انعام ایک لاکھ روپے دو ئم انعام ساٹھ ہزار روپے ہوگا چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی رانا محمداعظم خان آرگنائزنگ کمیٹی طیب گیلانی چیف ، چیف آرگنائزریٰسین بھٹی اور آزاد علی تبسم ایم پی اے سرپرست اعلیٰ ہونگے ۔اجلاس میں چوہدری بشیر گجر ایس ای ملک سعید رضاایکسئین تمام کلبوں کے نمائندے شہباز علی، بندیشہ ،لالہ عبیداللہ ، محمد اسلم پٹھان، غلام مرتضیٰ واہلہ پولیس ٹیم کے کوچ باری گجر، زاہد بٹر، عبدالحکیم ، ملک یٰسین ، پرویز اختر ، رانا عمران، طارق نذیر ساہی چوہدری جاوید کمال ،صدر ڈی کے اے پرویز کموکا ، ایس بی پی رانا افتخار ٹھاکر ، رانا یاسراوراسماء ریاض نے بھی شرکت کی۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 23:34:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :