نیوزی لینڈ نے رن آؤٹ قوانین پرنظر ثانی کا مطالبہ کردیا

جب ایک باربیٹسمین نے کریز کیاندربیٹ رکھ کررن مکمل کرلیاتو پھر اس کو آؤٹ کیوں دیا گیا کوچ مائیک ہیسن

منگل 24 جنوری 2017 23:09

نیوزی لینڈ نے رن آؤٹ قوانین پرنظر ثانی کا مطالبہ کردیا

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) نیل ویگنر تنازع کے بعد نیوزی لینڈ نے رن آؤٹ قوانین پر ہی نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کوچ مائیک ہیسن کہتے ہیں کہ جب ایک بار بیٹسمین نے کریز کے اندر بیٹ رکھ کر رن مکمل کرلیا تو پھر اس کو آؤٹ کیوں دیا گیا اس قانون میں تبدیلی کی جانا چاہیے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش سے دوسرے ٹیسٹ میں نیل ویگنر نے اپنی ٹیم کی پہلی اننگز کے دوران دوسرا رن مکمل کرتے ہوئے کریز کے اندر بیٹ رکھا اور پھر جسم کو متوازن رکھنے کے لیے اچھلتے ہوئے آگے بڑھے تو اس دوران نہ صرف ان کے دونوں پاؤں اوپر اٹھ گئے بلکہ بیٹ بھی ساتھ میں ہی اوپر ہوگیا.

وقت اشاعت : 24/01/2017 - 23:09:24