آئی سی سی ایلیٹ ایمپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں ایمپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے

منگل 24 جنوری 2017 23:15

آئی سی سی ایلیٹ ایمپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں ایمپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابقہ اسپنر اور آئی سی سی ایلیٹ ایمپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں ایمپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے ، رچرڈ ایلنگ ورتھ25ٹیسٹ میچز 49ون ڈے اور 16ٹی ٹونٹی میچز میں ایمپائرنگ کے فرائض سر انجام دے چکے ہیںجبکہ وہ آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین حال ہی میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں بھی ایمپائر تھے،وہ آئی سی سی کے ایلیٹ ایمپائر علیم ڈار ،سری لنکا کے انٹرنیشنل ایمپائر رانمورے کے ساتھ پی ایس ایل میں ایمپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے،۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے کے سابق ٹیسٹ بلے باز اور آئی سی سی میچ ریفری روشن ماہانامہ بھی پی ایس ایل میں اپنے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ دیگر ایمپائرز اور ریفریز میں احسن رضا ،شوزیب رضا،احمد شہاب ( آئی یس سی انٹرنیشنل پینل)،راشد ریا،ْض ،آصف یعقوب اور محمد انیس شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 24/01/2017 - 23:15:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :