آئی سی سی میں نمائندگی،بھارتی سپریم کورٹ نے بورڈ سے تین نام مانگ لیے

بدھ 25 جنوری 2017 15:33

آئی سی سی میں نمائندگی،بھارتی سپریم کورٹ نے بورڈ سے تین نام مانگ لیے

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2017ء) بھارتی سپریم کورٹ نے کرکٹ بورڈ سے آئی سی سی میں نمائندگی کیلئے تین نام مانگ لیے۔

(جاری ہے)

عدالت کی جانب سے بی سی سی آئی سے کہا گیاکہ وہ تین نام پیش کریں جس میں سے بینچ ایک نام کا انتخاب کرے گا، وہی 2 فروری سے دبئی میں شیڈول آئی سی سی بورڈمیٹنگ میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ عدالت نے نام جمع کرانے کے لیے 27 جنوری کی تاریخ مقرر کی جب کہ کیس کی سماعت 30 تاریخ کو ہوگی۔

وقت اشاعت : 25/01/2017 - 15:33:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :