ثانیہ مرزا کو حریف کھلاڑی کے وزن کی فکر، سوال کرکے پریشان کردیا

بدھ 25 جنوری 2017 20:07

ثانیہ مرزا کو حریف کھلاڑی کے وزن کی فکر، سوال کرکے پریشان کردیا

میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء)کسی کو کھیل کی فکر،کسی کو جیت کی خوشی تو کسی کو ہار کا خوف لیکن ثانیہ مرزا کو آسٹریلین اوپن کے اہم میچ میں فکر تھی تو حریف کھلاڑی کے وزن اور لباس کی۔انہوں نے اپنے پارٹنر سے سوال کر ڈالا کہ لارا کا وزن بڑھ گیا ہے یا لباس ایسا پہنا ہی آسٹریلین اوپن ٹینس کے مکسڈ ڈبلز کیمیچ کے دوران ثانیہ مرزا نے اپنے پارٹنر کروشیا کے ایوان ڈوڈگ کو حیران و پریشان کر دیا۔

(جاری ہے)

دوران میچ ثانیہ نے ڈوڈگ سے پوچھا کہ تم نہیں سمجھتے کہ لارا سگمنڈ کا وزن بڑھ گیا ہے۔ڈوڈگ کا جواب تھا کہ کیا ہم اس بات پر توجہ نہ دیں کہ سروس کہاں کرنی ہی ثانیہ نے پھر کہا کہ میں سنجیدگی سے کہہ رہی ہوں کہ لار اکا وزن بڑھ گیا ہے ، ہوسکتا ہے کہ اٴْس نے لباس ایسا پہنا ہوا ہے جس کی وجہ سے اٴْس کا وزن زیادہ لگ رہا ہے۔اس دلچسپ گفتگوکا راوی کوئی اور نہیں بلکہ خود ثانیہ مرزا ہیں جنہوں نے اسے سوشل میڈیا پر ڈالا بلکہ تصویر بھی پوسٹ کی۔

وقت اشاعت : 25/01/2017 - 20:07:54