وقار یونس کے دور میں خود کو غیر محفوظ سمجھتا تھا ، سرفراز احمد

اس وقت اگر زبان کھولتا تو مجھے لازماً ٹیم سے باہر نکال دیا جاتا ، وکٹ کیپر بیٹسمین

بدھ 25 جنوری 2017 23:07

وقار یونس کے دور میں خود کو غیر محفوظ سمجھتا تھا ، سرفراز احمد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء) وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے تسلیم کیا کہ سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کے دور میں وہ خود کو غیر محفوظ سمجھتے تھے۔

(جاری ہے)

وقار یونس جس وقت ہیڈ کوچ تھے تب یہ رائے پائی جاتی تھی کہ وہ سرفراز احمد کو پسند نہیں کرتے اور موقع ملنے پر انھیں ٹیم سے باہر کرنے میں دیر بھی نہیں لگاتے، ورلڈ کپ 2015 کے دوران ان کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک بھی سب کے سامنے ہے۔

اب خود سرفراز نے بھی اس بات کی تصدیق کردی کہ وہ خود کو وقار یونس کے دور میں انتہائی غیر محفوظ سمجھتے تھے اور یہ خوف ان کے دل میں بیٹھا ہوا تھا کہ اگر وہ زبان کھولیں گے تو انھیں پاکستانی ٹیم سے ہی باہر کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ وقار یونس اپنے دور میں سرفراز احمد کی صلاحیتوں کو مسلسل نظرانداز کرتے ہوئے انہیں خراب تیکنک والا کھلاڑی قرار دیتے آئے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 25/01/2017 - 23:07:42