وقاریونس کے دورمیں ٹیم سے باہر کیے جانے کا ڈر تھا:سرفرازاحمد

muhammad ali محمد علی بدھ 25 جنوری 2017 21:11

وقاریونس کے دورمیں ٹیم سے باہر کیے جانے کا ڈر تھا:سرفرازاحمد

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25جنوری۔2017ء ) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کے دور میں انہیں ٹیم سے باہرکیے جانے کا ڈر تھا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران 29سالہ وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ وہ خود کو وقار یونس کے دور میں انتہائی غیر محفوظ سمجھتے تھے ،ان کے دل میں یہ خوف بیٹھا ہوا تھا کہ اگر انہوں نے اپنے دور کے عظیم باؤلر کے خلاف زبان کھولی تو انھیں قومی ٹیم سے ہی باہر کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ وقار یونس جس وقت ہیڈ کوچ تھے تب ایسی رپورٹس متواتر سامنے آرہی تھیں کہ وہ سرفراز احمد کو پسند نہیں کرتے اور موقع ملنے پر انھیں ٹیم سے باہر کرنے میں دیر بھی نہیں لگاتے ، ورلڈ کپ 2015 ء کے ابتدائی میچز میں وقار کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک سب کے سامنے ہے ۔

وقت اشاعت : 25/01/2017 - 21:11:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :