دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کو ساتھی کی نالائقی کی سزا مل گئی

کارٹر پرممنوعہ ادویات کا استعمال ثابت، جمیکا کی ٹیم سے گولڈ میڈل واپس لینے کا حکم رنر اپ اتھلیٹس کو ترقی دے کر گولڈ میڈل ،جاپان کی ٹیم کو سلور اور برازیل کی ٹیم کو کانسی کا تمغہ دیا جائے گا، کمیٹی کا فیصلہ

بدھ 25 جنوری 2017 23:20

دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کو ساتھی کی نالائقی کی سزا مل گئی
کنگسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء)دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کو ساتھی کی نالائقی کی سزا بھگتنی پڑ گئی،ممنوعہ ادویات کا استعمال ثابت ہونے پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے جمیکا کی ٹیم گولڈ میڈل واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ سے وہ چیز چھن گئی ہے جس کیلئے وہ ہر وقت تگ و دو کرتے رہتے ہیں،انہوں یہ چیز اپنے ہم وطنوں کے ساتھ چین میں ہونیوالے اولمپک مقابلوں میں حاصل کی تھی،یہ کوئی اور چیز نہیں گولڈ میڈل ہے جو جمیکا کی ٹیم نے 2008ئ میں بیجنگ اولمپک کے دوڑ کے مقابلوں میں حاصل کیے تھے۔

اولمپک کی عالمی کمیٹی نے اس وقت کی جمیکا کی ٹیم کے ایک رکن کارٹر کے ممنوعہ ادویات کے استعمال میں ملوث پائے جانے پر پوری ٹیم سے گولڈ میڈل واپس لینے کا حکم دیا ہے۔کمیٹی کے فیصلے میں رنر اپ اتھلیٹس کو ترقی دے کر گولڈ میڈل ،جاپان کی ٹیم کو سلور اور برازیل کی ٹیم کو کانسی کا تمغہ دیا جائے گا۔۔
وقت اشاعت : 25/01/2017 - 23:20:54