آسٹریلین اوپن، امریکی ٹینس سٹار بہنیں وینس اور سرینا ولیمز فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے

جمعرات 26 جنوری 2017 14:42

آسٹریلین اوپن، امریکی ٹینس سٹار بہنیں وینس اور سرینا ولیمز فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2017ء) امریکہ سے تعلق رکھنے والی ٹینس سٹار بہنیں وینس اور سرینا ولیمز میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس مقابلے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔سنیچر کو فائنل میں جب وینس اور سرینا ولیمز مدِمقابل آئیں گی تو یہ نواں موقع ہو گا کہ وہ کسی گرینڈ سلیم مقابلے کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

جمعرات کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل مقابلوں میں جہاں 36 سالہ وینس نے امریکہ کی ہی کوکو وینڈیویگھ کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے شکست دی تو عالمی نمبر دو 35 سالہ سرینا نے کروئشیا کی مرجانا لوچچ بارونی کو باآسانی سٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔وینس اس فتح کے نتیجے میں سنہ 2009 کے بعد پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم مقابلے کے فائنل میں پہنچی ہیں۔

(جاری ہے)

اس میچ میں انھیں پہلے سیٹ میں ٹائی بریکر پر شکست ہوئی تاہم اگلے دو سیٹ انھوں نے چھ دو اور چھ تین سے جیت کر فتح حاصل کی۔

ہ سنیچر کو کھیلے جانے والے فائنل میں اپنے کریئر کا پہلا آسٹریلین اوپن ٹائٹل اور مجموعی طور پر آٹھواں گرینڈ سلیم مقابلہ جیتنے کے لیے کورٹ پر اتریں گی۔ وینس نے آخری مرتبہ سنہ 2008 میں لندن میں ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ادھر سرینا ولیمز فائنل میں جب اپنی بہن کا سامنا کریں گی تو وہ اپنے کریئر کا 23واں گرینڈ سلیم مقابلہ جیتنے کے لیے کوشاں ہوں گی اگر وہ کامیاب رہیں تو یہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہوگا۔

پہلے سیمی فائنل میں فتح کے بعد وینس نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'سرینا کو ٹینس کھیلتے دیکھنا ناقابلِ یقین ہوتا ہے۔ جس طرح وہ شاٹ لگاتی ہے اور جس قسم کی وہ حریف ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ 'سنیچر کو نیٹ کے پار اسے اپنے حریف کے طور پر کھڑا دیکھنا میرے لیے ایک خواب جیسا ہے۔

وقت اشاعت : 26/01/2017 - 14:42:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :