سابق انگلش کپتان اینڈریو اسٹروس کی آل ٹائم الیون میں شعیب اختر کی شمولیت

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سابق انگلش اوپنر کا انتخاب نہیں بن پائے

جمعرات 26 جنوری 2017 17:03

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء) سابق انگلش کپتان اینڈریو اسٹروس نے اپنی آل ٹائم الیون میں پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو شامل کرلیا۔

(جاری ہے)

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سابق انگلش اوپنر کا انتخاب نہیں بن پائے، حیران کن طور پر رکی پونٹنگ اور کمار سنگاکارا بھی ان کے معیار پر پورا نہیں اترپائے، ٹنڈولکر ان کی ٹیم میں شامل واحد بھارتی ثابت ہوئے۔اسی طرح انھوں نے ڈیل اسٹین پر بھی مورن مورکل کو ترجیح دی، اسٹروس کی آل ٹائم الیون میں مارکوس ٹریسکوتھک، الیسٹرکک، جسٹن لینگر، جیک کیلس، سچن ٹنڈولکر، برائن لارا، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن، مورن مورکل، گلین میک گرا اور شعیب اختر شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 26/01/2017 - 17:03:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :